22 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان کے سرحدی علاقے چمن میں دھماکے، ۱۰ افراد جانبحق اور زخمی

پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جن میں 2 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔

ابنا: پاکستان کے سرحدی شہر چمن میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے جن میں 2 افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے۔کوئٹہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق چمن میں پاک افغان بارڈر پر باب دوستی کے قریب کسٹم ہاؤس کے سامنے موٹر سائیکل میں نصب بم زوردار دھماکے میں پھٹ گیا جس سے دوا فراد جاں بحق اور دو کسٹم اہلکاروں سمیت آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد ایف سی اور لیویز نے پاک افغان شاہراہ کو سیل کر کے زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال چمن منتقل کر دیا۔ ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بم دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ایک کمسن بچہ افغانستان سے لے کر پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔ دوسرا دھماکا چمن کی لیویز جیل کے سامنے ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ چمن میں دو ہفتوں میں یہ پانچواں دھماکا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲